۷پنجاب پولیس کے جمعةالمبارک کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

-آر پی اوز، ڈی پی اوز نے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں امن وامان کی فضا برقرار رہی۔ آئی جی پنجاب

جمعہ 17 نومبر 2023 20:30

ظ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2023ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر جمعةالمبارک کے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جس کی بدولت صوبہ بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رہی اور شہریوں نے بغیر کسی پریشانی نماز جمعہ سمیت دیگر عبادات ادا کیں اور اپنے معمولات زندگی سر انجام دئیے۔

قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، اہم مقامات، کاروباری مراکز کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس انتہائی چوکس رہے، مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں، ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس، تھانوں کی ٹیمیں عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کریں، شہروں کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد، گاڑیوں کی مکمل چیکنگ یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز سے جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کو یقینی بنایا جائے اور پولیس افسران و اہلکار ملک دشمن و شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور بلند مقامات پر تعینات سنائپرز اطراف کی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیتے رہیں۔