گوہرایوب خان کو ان کے آبائی گائوں ریحانہ میں سپرد خاک کردیا گیا

ہفتہ 18 نومبر 2023 19:39

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2023ء) سابق سپیکر ، وفاقی وزیر اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت گوہر ایوب خان کو ان کے آبائی گائوں ریحانہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر و وفاقی وزیر گوہر ایوب خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں ریحانہ میں ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جناز میں ملک بھر کی سیاسی اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی جن میں سردار مہتاب عباسی ،راجہ ظفر الحق ،مرتضیٰ جاوید عباسی ،سر انجام خان ،انور سیف اللہ ،سلیم سیف اللہ،ایم پی اے عارف یوسف پشاور،سابقہ ایم این اے سردار مشتاق خان ،سابقہ ایم پی اے قاضی محمد اسد،سابق ایم این اے چودھری غلام سرور ، پیر صابر شاہ ، سردار محمد یوسف ، سابق ایم پی اے عماد صدیق ، جسٹس سپریم کورٹ اطہر من اللہ کے علاوہ ملک بھر سے سیاستدانوں اور سول سوسا ئٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، مرحوم کی تدفین ان کے والد فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان کے پہلو میں کی گئی۔