سابق نگران وزیر اعظم غلام مصطفی جتوئی کی14ویں برسی (آج)منائی جائے گی

اتوار 19 نومبر 2023 10:35

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2023ء) پاکستان کے سابق نگران وزیر اعظم غلام مصطفی جتوئی کی14ویں برسی (آج)20نومبرپیر کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ و معروف سیاستدان غلام مصطفی جتوئی14اگست1931ء کوسندھ کے ضلع نواب شاہ کے علاقہ نیو جتوئی میں پیدا ہوئے وہ1973ء میں سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے۔انہوں نے جنوبی پنجاب کے علاقہ کوٹ ادو سے 1989ء قومی اسمبلی کا لیکشن لڑا اور کامیاب ہو کرمتحدہ اپوزیشن کے منتخب لیڈر بنے۔غلام مصطفی جتوئی محترمہ بے نظیر بھٹو کی پہلی حکومت بدطرف ہونے پر ملک کے نگران وزیر اعظم بنے وہ طویل علالت کے بعد 20نومبر2009ء کو78برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے۔