ڈپٹی کمشنر سائوتھ باسکٹ بال چیمپین شپ کا انعقاد

اتوار 19 نومبر 2023 12:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر سائوتھ باسکٹ بال چیمپین شپ کا انعقاد 28 نومبر سے کیا جائے گا۔ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے بتایاکہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن ضلع جنوبی کے زہراہتمام اور اللہ والا مارکیٹ کے تعاون سے کھیلی جانے والی ڈپٹی کمشنر سائوتھ باسکٹ بال چیمپین شپ کوبے مثال انداز میں منعقد کرنے کے لئے آصف گلفام کی زیرقیادت ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ ڈپٹی کمشنر سائوتھ کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو اور میڈیا کوارڈینیٹر اعجاز احمد قریشی ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیمپین شپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 26 نومبر تک آرگنائزنگ سیکریٹری حاجی محمد اشرف یحیٰ کو شرکت کی تصدیق کر دیں۔