عارف والا، تھانہ قبولہ کی حدود میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک -2 فرار ہوگئے

پیر 20 نومبر 2023 17:21

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2023ء) صوبہ پنجاب کے تھانہ قبولہ کی حدود میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک -2فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 105/EB کے نزدیک موٹرسائیکل سوار شخص سے تین نامعلوم ڈاکو موٹرسائیکل اور نقدی چھین کرفرارہوگئے کہ تھانہ قبولہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ساتھی ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا دونامعلوم ڈاکو جائے وقوع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ قبولہ پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ڈاکو کی لاش ،موٹرسائیکل ،نقدی اور پسٹل ملا پولیس نے لاش اور سامان کو تحویل میں لے لیا تھانہ قبولہ میں مقدمہ درج ۔