
سبی ،نیب بلوچستان کے زیر اہتمام میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں طلباء کے بدعنوانی کے خاتمے میں کردار کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پیر 20 نومبر 2023 23:10
(جاری ہے)
سنیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جناب عنایت اللہ بنگلزئی نے کرپشن کیخلاف اپنے خطاب میں طلباء کو اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا ہم حقوق اللہ کو پورا کرتے ہیں لیکن حقوق العباد سے ہم بہت دور ہیں اور یہ ہمارے معاشرتی زندگی کی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔
ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری کی ضرورت ہے اور اپنے بچوں کو بدعنوانی کے اثرات پڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس موذی مرض پر قابو پا سکے۔ عنایت اللہ بنگلزئی نے جھوٹ کو تمام برائیوں کا سرچشمہ قرار دیا اور بدعنوانی کی ایک اہم وجہ بتایا۔ سیمینار کے دوران ڈپٹی کمشنر خدائے رحیم نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ کرپشن تمام برائیوں پر حاوی ہے اور یہ ہمارے معاشرے کو روز بروز کھوکھلا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحثیت طالبعلم اپ کو کرپشن اور کرپشن کے مضمرات کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ہمیشہ سے بہترین کردار ادا کرتے آئے ہیں ہمیں ماضی میں کئی مثالیں ملتی ہیں جب طلباء نے اپنے زور بازو اپنے ملکوں کی تقدیریں سنواریں ہیں۔ سیمینار سے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نیب ظفر اقبال خان نے طلباء سے خطاب کے دوران انہیں ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا ہے، کرپشن کرنے والے کا سوشل بائیکاٹ کیا جاتا ہے اور اسے انتہائی بُرا گردانا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے ان ترقی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہم ہمیشہ دوسروں کی کرپشن کی بات کرتے ہیں جبکہ ہمیں خوداحتسابی کو اپنانا ہو گا۔ طلباء سے ڈی جی نیب نے گزارش کی کہ وہ نیب کی کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کا حصہ بنیں اور کرپشن کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ نیب بلوچستان کے آگاہی سیمینار کا انعقاد اس بات کا عادہ ہے کہ عوام الناس بدعنوانی کے خلاف اس جنگ میں نیب کی آواز بنیں۔ عوام الناس کرپشن کے ہاتھوں پریشان ہیں لہذا اب ہمیں مل کر اس اسیب سے لڑنا ہو گا اور کرپشن کے باعث ہونے والی سسٹم کی خرابی کو درست کرنا ہو گا۔ ماضی کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے زمانے میں کرپشن کو بہت برا گردانا جاتا تھا، لوگ بدعنوان عناصر کا سوشل بائیکاٹ کرتے تھے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اب کرپشن ہمارے معاشرے میں عام ہو چکی ہے۔ ڈی جی نیب نے طلباء سے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ صرف تعلیم اور بدعنوانی کے خلاف آگاہی سے ہی ممکن ہے تاکہ وہ سسٹم کی بہتری کے لیے منظم ہو کر کام کر سکیں۔ سابقہ چیف منسٹر غوث بخش باروزئی نے بھی سیمینار کے شرکاء سے بدعنوانی کے تدارک کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ تقریب کے میزبان وائس چانسلر جان وش کریم نے اپنے اختتامی کلمات میں ڈی جی نیب و دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد کیا۔ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کرپشن اور کرپشن کے اثرات کو سمجھنا ہو گا یہ مرض ہمارے معاشرے میں انتہائی حد تک سرائیت کر چکا ہے۔ انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ تعلیم کے حصول کو اپنا نصب العین بنائیں تاک وہ ایک کرپشن سے پاک معاشرے کا حصہ بن سکیں اور اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر سکیں۔ ماضی کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ۱۹۶۰ کی دہائی میں لوگ چین سے پاکستان روزگار کی تلاش میں آیا کرتے تھے لیکن انہوں نے کرپشن کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے اپنی ملک کو ترقی سے ہمکنار کر دیا۔ وائس چانسلر نے طلباء کو پاکستان کی ترقی کے لیے اخری امید کہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی کوتاہیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے اور بدعنوانی کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے ایک بار پھر تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اپنی مصروفیات سے قیمتی وقت نکال کر اس سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار کے اختتام پر کرپشن کے خلاف ایک علامی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سیمت دیگر شرکاء نے شرکت کیمزید تعلیم کی خبریں
-
فیکٹری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر
-
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
-
سموگ کے پیش نظرپنجاب میں (کل ) تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ، کاروبارہفتہ ، اتوارمعمول کے مطابق جاری رہے گا
-
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میں 3 روزہ پنجاب سیکنڈ ہائرایجوکیشن کرکٹ مقابلے کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی میں نتائج میں ہیرا پھیری،سندھ حکومت کا نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستان کا پہلا سیرہ ڈیجیٹل ریسورس سینٹر قائم
-
خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ نتائج کا اعلان کردیا
-
خیبرپختونخوا،ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2023ء کے ایف اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان
-
اوپن یونیورسٹی سمسٹربہار 2023ء کے ایف اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان ، امتحانی مشقیں جمع کرانے کا شیڈول بھی جاری
-
راولپنڈی بورڈ نے آن لائن داخلہ فارم ای اٹیسٹیشن نظام متعارف کروا دیا
-
لاہور بورڈ کو بچوں کیلئے سکولوں میں امتحانی مراکز بنانا درد سر بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.