Live Updates

خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری کا رد عمل آگیا

ذلفی بخاری نے خاور مانیکا کو بد دیانت اور کرپٹ کسٹم آفیسر قرار دے دیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 21 نومبر 2023 00:26

خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری کا رد عمل آگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 نومبر2023ء) خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری کا رد عمل آگیا۔ خاور مانیکا کے بشری بی بی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ذلفی بخاری نے خاور مانیکا کو بد دیانت اور کرپٹ کسٹم آفیسر قرار دے دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ذلفی بخاری نے کہا کہ پاکستانی سیاست گڑھوں سے نیچے گر گئی۔

انہوں نے کہا کہ شاہ زیب خانزادہ کا معروف کرپٹ کسٹم آفیسر کے ساتھ گٹر شو۔ بلکل بے شرم باتیں عمران خان کو بدنام کرنے کے لیے ہو رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ہم نے صرف بغض عمران خان میں سارا اخلاق کھو دیا ہے۔ ذلفی بخاری نے مزید کہا کہ اگر شوز میں اغوا اور جبری طور پر انٹرویو کرنا افسوسناک تھا، تو یہ شرمناک ہے۔ ہم کب اپنے سروں کو گٹر سے باہر نکالیں گے اور ایک ایسے ملک کو ٹھیک کرنے کی طرف کام کریں گے جسے ہر ممکن مدد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ گھر میں عدت پوری کرنے سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان بالکل غلط ہے،عدت کا وقت طلاق کے بعد شروع ہونا تھا،بشریٰ طلاق سے3، 4 ماہ پہلے میکے چلی گئی تھیں، میں اس کوملنے بھی گیا، ہمارے درمیان کوئی ایسی بات نہیں تھی کہ علیحدگی کرلینی ہے، پھر عدت کیسے پوری ہوگئی؟ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فوح گوگی نے کہا کہ پنکی کو طلاق دے دیں، میں نے کہا کہ وہ اپنے گھر بیٹھی ہے، اس کو طلاق کی کیا ضرورت ہے؟ میں اس کے پاس گیا کہ فرح گوگی مجھے کہہ رہی ہے کہ طلاق دے دو؟ اس نے سرگھٹنوں میں لے لیا، میں نے کہا کہ پنکی میں تم سے کچھ پوچھ رہا ہوں یہ کیا ہورہا ہے؟تم اپنی والدہ کے گھر بیٹھی ہو تم کیا چاہتی ہو، اس نے میری کسی بات کا جواب نہیں دیا، پھر میں بھی غصے میں گھر واپس آگیا، کچھ عرصہ ایک مہینہ ہوا ہوگا مجھے پھر فرح کا فون آیا کہ پنکی نہیں آئے گی اس کو طلاق دے دیں۔

میرا بھی پنکی سے دل بھر گیا تھا، کیونکہ میں جو بھی بات کرتا تھا اس نے الٹی ہی بات کرنی ہوتی تھی، جس پر میں نے طلاق کی تحریر لکھ کر فرح کے ہاتھ ہی پنکی کو بھجوا دی، 14نومبر 2017 کو پنکی کو طلاق بھجوا دی تھی۔ طلاق کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی عمران خان اور پنکی نے شادی کردی، شادی کا مجھے اور بچوں کو علم نہیں تھا، جب شادی کی خبر بریک ہوئی تو میں نے اس کی تردید بھی کی تھی۔

بشریٰ بی بی عمران خان سے رات کوچھپ کر لمبی لمبی دیر تک باتیں کرتی تھیں، میری والدہ نے کہا کہ عمران خان کو گھر نہ آنے دیا کرو، وہ اچھا آدمی نہیں ہے، فرح گوگی نے پنکی کے خفیہ فون نمبر عمران خان کو فراہم کئے۔عمران خان میری مرضی کے بغیر گھر آتا تھا،ایک دن میں نے نوکر کی مدد سے گھر سے نکلوا دیا،بنی گالہ میں میرا اپنا گھر تھا، بشریٰ مجھے بتائے بغیر عمران خان کے گھر چلی جاتی تھیں۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات