ایپکا ضلع سوراب کے کابینہ کیلئے منیر عالم رئیسانی بلامقابلہ صدر اورعبدالجبار یارجنرل سکریٹری منتخب

جمعرات 23 نومبر 2023 21:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2023ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) بلوچستان کے ترجمان غلام سرور مینگل کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایپکا ضلع سوراب کے کابینہ کیلئے منیر عالم رئیسانی بلامقابلہ صدر اورعبدالجبار یارجنرل سکریٹری منتخب تفصیلات کے مطابق ایپکا بلوچستان کے صوبائی صدر داد محمد بلوچ کے جاری کردہ انتخابی شیڈول ضلع سوراب براے سال 2023.2026 کے تحت آج مئورخہ 22نومبر دوپہر 2,بجے تک انتخابات میں حصہ لینے کیلے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی ایپکا ضلع سوراب کی انتخابات کیلے صوبائی صدر دادمحمد بلوچ کی جانب سے منتخب کردہ ڈپٹی الیکشن کمشنر محمد الیاس کی جانب سے جاری مراسلے میں مقررہ وقت تک صرف ایک پینل کی جانب سے منیر عالم رئیسانی کی قیادت میں کاغذات جمع کرانے والے درج ذیل عہدیداروں کو بلامقابلہ قرار دیکر صوبائی صدر داد محمد بلوچ سے انکے کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی سفارش کی گئی ان میں ایپکاضلع سوراب کے صدر کیلے منیر عالم رئیسانی.بشیراحمد زہری سینئر نائب صدر اول نادر شاہ سینئر نائب صدر دوئم شوکت علی سینئر نائب صدر سوئم خادم حسین جونیئر نائب صدر اول انجینئر حبیب زہری جونیئر نائب صدر دوئم اللہ بخش جونیئر نائب صدرسوئم عبدالجبار یار جنرل سکریٹری عبدالسلام عمرانی ڈپٹی جنرل سکریٹری فیصل صالح ایڈیشنل جنرل سکریٹری غلام فاروق رودینی پریس سکریٹری عطااللہ فنانس سکریٹری عبدالوہاب آفس سکریٹری شامل ہے درین اثنا ایپکا بلوچستان کے صدردادمحمد بلوچ سینئر نائب صدر اول حاجی اصغر بنگلزئی سینئر نائب صدر دوئم منظور نوشاد جنرل سکریٹری حاجی عبداللہ خان صافی ایڈیشنل جنرل سکریٹری علی نواز شاہوانی حاجی اختر جان مینگل حافظ امان اللہ زہری سردار محمد کاکڑ امان اللہ کاسی غلام سرور مینگل مولابخش قلندرانی ۔

(جاری ہے)

اسد غالب حسنی نثار چھلگری اور دیگر نے ایپکا سوراب کے نومنتخب صدر منیرعالم رئیسانی اور عبدالجبار یار ودیگر کابینہ کے ممبران کو مبارکباد دی ہے۔