جیکب آباد ، پولیس کی کاروائی تین کوچزسے کروڑ وں کی مالیت کا غیرملکی سامان برآمد

جمعرات 23 نومبر 2023 23:04

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2023ء) جیکب آباد پولیس کی کاروائی تین کوچز سے کروڑ وں کی مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد ،پولیس نے تاحال کاروائی کی تفصیلات جاری نہ کیںاسمگلرس ڈیل میں مصروف تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سی آئی اے پولیس نے دلمرا د تھانے کی حدود سے تین مسافر کوچز نمبرJB360,JB5804اور QAG7713سے دو کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرکے کوچز اپنی تحویل میں لے لی ہیںمسافر کوچوں سے ایرانی ٹائر ،خشک دودھ،پتی اور اعلی کوالٹی کا کپڑا بلوچستان سے پنچاب کے علاقے صادق آباد اسمگل کیا جا رہا تھا ،پولیس کی جانب سے تحویل میں لئے گئے سامان کی تاحال تفصیلات جاری نہیںکی گئی ہیں،اسمگلرس کے ساتھی پولیس سے ڈیل میں مصروف ہیں ،سی آئی اے انچارج مزمل سومر وکے مطابق کروڑوں روپے کے غیر ملکی سامان سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے