
صدر سے مسجد الحرام کے خطیب کی ملاقات ،فلسطین کی صورتحال پر گفتگو
پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پرامن دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے، عالمی برادری فلسطینی عوام کی تکالیف کا احساس کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، عارف علوی
جمعرات 23 نومبر 2023 21:00
(جاری ہے)
صدر مملکت نے امام خطیب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی روابط پر مبنی ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ حمید نے کہا کہ مسلم دنیا نے مسئلہ فلسطین پر متفقہ موقف اپنایا ہے کہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری تشدد اور مظالم کے خاتمے کے لیے مسلم دنیا کی مشترکہ کوششوں اور انسانی ہمدردی اور سفارتی مدد کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے اہم مسائل پر سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے مسلم اقوام کو درپیش مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ان کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے سعودی عرب ایران تعلقات کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت کی تعریف کی اور اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ اس سے تجارت اور ترقی کو فروغ دینے کے علاوہ خطے میں امن و سلامتی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے یمن، شام اور سوڈان میں امن و استحکام کے لیے سعودی اقدامات کو بھی سراہا۔ صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کی معاشی مدد کے ساتھ ساتھ انسانی امداد اور خاص طور پر پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں میں تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ صدر عارف علوی نے خاص طور پر بھارت میں اسلامو فوبیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کا آبادیاتی تناسب بدل رہا ہے اور مسلمانوں کی نسلی کشی میں ملوث ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ حمید نے حکومت ِپاکستان کی طرف سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.