نوشہرہ ،رقم تنازعہ پر5کم سن بچوں کو اٹھا یا گیا،مقدمہ درج

اکوڑہ خٹک پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی

جمعہ 24 نومبر 2023 22:59

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء) رقم تنازعہ پر5کم سن بچوں کو اٹھا یا گیا، اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کردیا ۔اس حوالے سے اجمل خان ولد امین اللہ ساکن افغانستان حال عامر آباد اکوڑہ خٹک نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ میرے دو بیٹے منصور ، عامر پسران اجمل خان اور بھتیجے مصور ، عبداللہ ، سلمان پسران ریاض خان ساکنان افغانستان حال عامر آباد اکوڑہ خٹک مدرسہ جانے کیلئے گھر سے نکلے اور وہ پانچوں جونہی جہانزیب کریانہ دکان پہنچے تو اس دوران مسمیان امیر قابل ، عمیر دراز پسران شاباس خان ، وقار احمد ، قادر پسران امیر قابل ساکنان تخت نصرتی لشی کورونہ کرک 2Dموٹرکار نمبر463برنگ بلیو میں آئے اور میرے دو بیٹوں اور تین بھتیجوں کو اٹھا کر کار میں بیٹھا کر اغواء کرلے گئے ،مستغیث نے وجہ اغوائیگی تین لاکھ روپے کا تنازعہ بتایا جس پر اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کردیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ۔

متعلقہ عنوان :