پرویزالٰہی کی محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے کے مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر آفس اعتراض ختم

جمعہ 24 نومبر 2023 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے کے مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر آفس اعتراض ختم کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا۔

(جاری ہے)

پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ صوابدیدی اختیارات پر پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے پر محمد خان بھٹی کی تقرری کی گئی۔ اینٹی کرپشن عدالت نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت مسترد کی پرویز الہی کے استدعا کی کہ عدالت پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا اور درخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے تصدیق شدہ نقول منسلک نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا