Live Updates

عدم اعتماد سے دو ماہ پہلے ن لیگ سے ہمارے مذاکرات میں سب کچھ طے ہوا

ہم نے طے کیا ہوا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم نہیں رہنے دینا، عدم اعتماد سے پہلے عمران خان کو سپورٹ نہیں تھی، ان کے اوپر سے ہاتھ کھینچ لیا گیا تھا۔راجہ ریاض

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 25 نومبر 2023 12:53

عدم اعتماد سے دو ماہ پہلے ن لیگ سے ہمارے مذاکرات میں سب کچھ طے ہوا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 نومبر 2023ء ) سابق اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد سے دو ماہ پہلے ن لیگ سے ہمارے مذاکرات میں سب کچھ طے ہوا۔انہوں نے اے آر وائی نیوز سے منسلک سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری بات شہباز شریف اور راناثناء اللہ سے ہوتی تھی پھر شہباز شریف فون پر نوازشریف کو بتاتے تھے۔

عدم اعتماد سے پہلے جو طے ہوا اس پر ہم اور وہ قائم ہیں۔ہم نے طے کیا ہوا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم نہیں رہنے دینا۔پی ٹی آئی کا چئیرمین ہماری عزت نہیں کرتا تھا اور اس کا سیکرٹری ہمارا فون نہیں سنتا تھا۔راجہ ریاض نے مزید کہا کہ اعظم خان اب وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے وہ پہلے فرعون بنا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان کی اتنی ہمت نہیں تھی کہ گھنٹی بجا کا اعظم خان کو میٹنگ میں بلا لے۔

اعظم خان تو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو لفٹ نہیں کرواتا تھا۔
پتہ نہیں عمران خان کی کیا مجبوری تھی۔راجہ ریاض نے کہا کہ عدم اعتماد سے پہلے عمران خان کو سپورٹ نہیں تھی، ان کے اوپر سے ہاتھ کھینچ لیا گیا تھا۔ہمیں پتہ چلا کہ ایک جرنیل کے ذریعے ہمیں لاجز سے اٹھانے کی کوشش ہونا تھی اس لیے سندھ ہاؤس چلے گئے۔لیکن جب ہمیں نہیں اٹھایا گیا تو اس کا مطلب ہے ہاتھ کھینچ لیا گیا تھا۔

جب ہمیں نہیں اٹھانے دیا گیا تو اس کا مطلب تھا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی۔ہم نے تو کشتیاں جلا دی تھیں اور عدم اعتماد میں ووٹ ڈال کر نااہل ہونے کو تیار تھے۔اس دن ایوان میں بھی موجود تھا لیکن شہباز شریف نے ہمیں ووٹ دینے سے منع کر دیا تھا۔شہباز شریف نے جس سے جو وعدہ کیا پورا کیا جس کے لیے میں ان کا مشکور ہوں۔سابق اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہمارے گروپ کے 8 لوگ ن لیگ کے علاوہ کہیں اور جانا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات