جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس:عمر سرفرازچیمہ سمیت دیگرملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

ہفتہ 25 نومبر 2023 21:42

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس:عمر سرفرازچیمہ سمیت دیگرملزمان کے جوڈیشل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2023ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی، انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جناح ہائوس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جیل حکام نے عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت پیش کیا دوران سماعت خدیجہ شاہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل کی گئی عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل ہونے پر انکے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔