اسرائیل کے بدترین جنگی جرائم میں امریکہ، برطانیہ، فرانس جرمنی براہ راست شامل ہیں، فاران سہیل

غاصب اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والی عالمی طاقتیں بھی غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کی جان و مال کے نقصان میں شریک ہیں، ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک ننکانہ

اتوار 26 نومبر 2023 14:30

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2023ء) پاکستان سنی تحریک ننکانہ کے ضلعی صدر صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کی ناکامی ہے، اسرائیل کے بدترین جنگی جرائم میں امریکہ، برطانیہ، فرانس جرمنی براہ راست شامل ہیں، مسلم حکمران اسرائیلی جار حیت کیخلاف اپنی فو جین فلسطین بھیجیں،اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے لیکن عالمی طاقتیں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے زور لگا رہی ہے جو نہ صرف کھلی بدنیتی ہے بلکہ فلسطینیوں کا حق غصب کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والی عالمی طاقتیں بھی غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کی جان و مال کے نقصان میں شریک ہیں دوسری طرف عالمی طاقتوں کے دہائی کی وجہ سے نئی اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک اس انداز سے نہیں بول رہے ہیں جیسے انہیں بولنا چاہیے تا ہم اسرائیل اور اس کے پشت پناہ اور حمایتی عالمی طاقتوں کے عزائم کو امت مسلمہ اپنے و اپنے اتحاد سے نا کام بنادے گی اور وہ وقت دور نہیں جب قابض اسرائیل کی صہیونی فوج کو چھپنے کی کہیں جگہ نہیں ملے گی۔