وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کیولری انڈر پاس کاافتتا ح کردیا

اتوار 26 نومبر 2023 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2023ء) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کیولری انڈر پاس کاافتتا ح کردیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیولری انڈر پاس کی تکمیل پر اہل لاہور کو مبارکباددی۔وزیراعلی محسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہوربالخصوص گلبرگ اورڈیفنس والوں کو کیولری انڈر پاس کی تکمیل پرمبارکباد پیش کرتاہوں۔

سموگ میں کمی کیلئے گھر میں رہیں،غیر ضروری طورپرباہرنہ نکلیں۔اگر ہم اپنے ماحول کا خیال رکھیں گے تو مثبت فرق پڑے گا۔گزشتہ تین دن ٹریفک میں کمی کی وجہ سے سموگ کا لیول کم ہوا ہے۔کنسٹرکشن کی وجہ سے مرکزی سڑک بندکرنا پڑی، اسی وجہ سے کیولری انڈر پاس مشکل پراجیکٹ تھا۔انہوں نے کہاکہ7دسمبر کو گھوڑا چوک فلائی اوور کھولنے سے سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑروڈ سگنل فری ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

کیولری انڈر پاس کھلنے سے روزانہ2لاکھ گاڑیاں گزرسکیں گی،لوگ پہلے تین،تین سگنل پر روکتے تھے۔کیولری انڈر پاس کی فنشنگ خوبصورت انداز میں کی گئی۔3اہم پراجیکٹس لاہور اورراولپنڈی رنگ روڈزاوربند روڈپراجیکٹ کی تکمیل پر زیادہ فوکس کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاہورپنڈی رنگ روڈز اوربند روڈ پراجیکٹ جلد مکمل کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے، ان کی ٹیم اورکنٹریکٹر نے دن رات محنت کر کے کیولری انڈر پاس مکمل کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے اوران کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔صوبائی وزرا عامر میر،اظفر ناصر،ابراہیم مراد،منصور قادر،چیف سیکرٹری،سیکرٹری اطلاعات،سیکرٹری ہاسنگ،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہوراوردیگر حکام موجود تھے۔