ڑ*پشاور، پاک افغان طورخم بارڈر پر امپورٹ کلئیرنگ ایجنٹس کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 26 نومبر 2023 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2023ء) پاک افغان طورخم بارڈر پر امپورٹ کلئیرنگ ایجنٹس کا احتجاجی مظاہرہ امپورٹ ٹرمینل میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت شاہ جہان شینواری اور خارج خان عرف خارجو نے کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سالنگ کا راستہ بند ہے یہاں طورخم بارڈر پر صرف اور صرف افغانستان کے انگور آتے ہیں یہاں پر طورخم کسٹم کس بنیاد پر ان کو تاجکی یعنی تاجکستان کے انگور ڈکلیر کرتے ہیں جو پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے سوا کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں کیونکہ انگور کے جتنی گاڑیاں یہاں کھڑے کی ہیں سب کے ساتھ اوریجن سرٹیفیکٹ موجود ہے ہم ایگزامینیشن کے لئے تیار ہیں لیکن بے جا رکاوٹیں ڈالنے سے تاجر سمیت ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے مطالبہ کرتے ہیں کہ انگور کے گاڑیوں کو جلد از جلد کلئیر کیا جائے تاکہ خراب ہونے سے بچ سکی.

متعلقہ عنوان :