استحکام پاکستان پارٹی کا کم از کم تنخواہ 50 ہزار کرنے، غریبوں کو مفت بجلی دینے کا اعلان
ہماری پارٹی نے تمام سکول ایسے بنا دینے ہیں جیسے انگریزی سکول ہوتے ہیں، ہم ہسپتالوں کو ایسا بنائیں گے کہ لوگ باہر سے آئیں گے، جہانگیر ترین کا خطاب
دانش احمد انصاری اتوار 26 نومبر 2023 20:29
(جاری ہے)
جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں وعدے کرتی ہیں، یہ کردیں گے وہ کردیں گے، سیاستدان کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کرتے، ہم اندھے وعدے نہیں کر رہے، جو بھی وعدہ کررہے ہیں اسے پورا کریں گے، ہر گھر میں معیاری تعلیم ہونی چاہئے، پہلے بھی نیا پاکستان بنانے کیلئے 10سال کوشش کی، اب ہم نیا پاکستان بنائیں گے اور بہترین بنائیں۔
عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو بلاسودقرضے فراہم کریں گے، ہم نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے، اس ملک میں روزگار صنعتی ترقی کے ساتھ ممکن ہے، اس ملک میں نئی انڈسٹریاں لگانی پڑیں گی، ہر یونین کونسل میں ایک ڈسپنسری بنائیں گے، جہاں مفت علاج ہوگا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہماری پارٹی نے تمام سکول ایسے بنا دینے ہیں جیسے انگریزی سکول ہوتے ہیں، ہم ہسپتالوں کو ایسا بنائیں گے کہ لوگ باہر سے آئیں گے، معیشت ملک کی جان ہوتی ہے، معیشت کو چمکانے کیلئے یہاں انڈسٹری لگنی ضروری ہے۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ سب سے اہم چیز ہے روزگار ملنا چاہئے، ہم نے اپنے منشور میں ایک ایک چیز شامل کی ہوئی ہے، یہ ملک بڑی مشکل سے بنا تھا، ہندوستان کے اندر سے قائداعظم نے اس خطے کو نکالا، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، جب تک غربت نہیں مٹائی جائے گی ملک آگے نہیں جاسکتا۔مزید اہم خبریں
-
پاک فوج کے سربراہ سے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات ، آرمی چیف کی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریف
-
مریم نوازکی ایلیٹ فورس کے یونیفارم کی ویڈیوزوائرل
-
دبئی لیکس میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے پورے کے پورے ٹبر شامل ہیں
-
حکومت بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے.شہبازشریف
-
پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ‘ کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے بہن بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں. شہبازشریف
-
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما ضروری ہے،حکومت بچوں کی بہترین نشوونما کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی.وزیر اعظم شہباز شریف
-
نمک کا زیادہ استعمال، سگریٹ و شراب نوشی، مضر صحت غذائیں، جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا اور فضائی آلودگی ہائی بلڈ پریشر کے سب سے بڑے اسباب ہیں. عالمی ادارہ صحت
-
غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آگئے
-
ملتان: این اے 148 میں ضمنی پیپلزپارٹی کے قاسم گیلانی اورتحریک انصاف کے حمایت یافتہ بیرسٹر ملک تیمور میں کانٹے دار مقابلہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ
-
سٹینڈبائی معاہدہ کے دوران پاکستان نے معاشی استحکام کیلئے مضبوط پالیسی اقدامات کئے ،نئے پروگرام کیلئے بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف
-
ایلیٹ فورس بھی نواز اورشہبازشریف کا لگایا ہوا پودا ہے : وزیراعلیٰ پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.