پتوکی ،لوڈ کنٹینر ،ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم

پیر 27 نومبر 2023 21:42

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2023ء) پتوکی اورلوڈ کنٹینر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیوروں کو حراست میں لیکر قانونی کاروائی شروع ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ نعمت چوک نیشنل ہائی وے پر اور لوڈ کنٹینر نے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میںٹریکٹر ٹرالی ایک دوکان میں جا گھسی دوکان اور دوکان میں موجود سامان کو نقصان پہنچا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دونوں گاڑیاں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر اور لوڈ تھیں جن پر توڑی اور گٹھیں لوڈ تھی اور لاھور کی طرف جا رہے تھے پولیس ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر پولیس نے دونوں گاڑیوں ڈرائیورز کو حراست میں لیکر صدر پتوکی پولیس کے حوالے کر دیا اور قانونی کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :