Live Updates

سائفر کیس کی سماعت میں دلچسپ صورتحال،جج کے ریڈر استفہام ولیمے کے اگلے روز عدالت پہنچ گئے

وہ جان پر کھیل کر نہیں آئے بلکہ جان بچانے کے لئےآیا ہے، جج ابو الحسنات کے ریمارکس پر عدالت کے قہقہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 28 نومبر 2023 12:17

سائفر کیس کی سماعت میں دلچسپ صورتحال،جج کے ریڈر استفہام ولیمے کے اگلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2023ء) سائفر کیس کی سماعت کے دوران جج ابو الحسنات کی عدالت میں قہقہے لگ گئے۔یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب جج ابو الحسنات کے ریڈر استفہام ولیمے کے اگلے روز عدالت پہنچ گئے۔شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے استدعا کی کہ عدالت ریڈر کو جلدی چھٹی دے کیونکہ ابھی کل اس کا ولیمہ ہوا ہے۔ سلمان صفدر بولے کہ اگر ریڈر جان پر کھیل کر عدالت آسکتا ہے چیرمین پی ٹی آئی کیوں نہیں آسکتے؟ جس پر جج ابو الحسنات نے ریمارکس دئیے کہ وہ جان پر کھیل کر نہیں آئے بلکہ جان بچانے کے لئےآیا ہے،جج ابو الحسنات کے ریمارکس پر عدالت میں قہقے لگ گئے۔

جب کہ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سائفر کیس کے دوبارہ جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی سکیورٹی رپورٹ کی روشنی میں سائفر کیس کا ٹرائل جیل میں ہی ہوگا، عوام اور میڈیا کو جیل سماعت میں موجود ہونے کی اجازت ہو گی، کیس کی سماعت سننے کے خواہشمندوں کو روکا نہیں جائے گا، میڈیا کو بھی سائفر کیس کی سماعت سننے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر، ایف آئی اے پراسیکوٹر شاہ خاور اور ذوالفقار عباس عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے سابق وزیراعظم کو پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئےعدالت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا، ایف آئی اے پراسیکوٹر شاہ خاور نے جیل سپرنٹنڈنٹ کا لیٹر پڑھ کر سنایا، جیل حکام نےعدالت میں رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ عمران خان کو پیش نہیں کرسکتے، اسلام آباد پولیس کو اضافی سکیورٹی کے لیے خط لکھا اور بتایا کہ عمران خان کو سیکیورٹی خدشات ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات