پولیس مقابلے میں انتہائی خطرناک سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے،ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار

منگل 28 نومبر 2023 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈاکو رضی شاہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابقپولیس ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو ساتھیوں کی گرفتاری اوربرائیریکوری کے لیے علاقہ تھانہ گجر پورہ لیجارہی تھی۔

آرگنائزڈکرائم یونٹ سول لائن اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ڈاکو کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، ڈاکوئوں کی اپنی ہی فائرنگ سے ملزم رضی شاہ شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ملزم رضی شاہ ڈکیتی اور رہزنی جیسی سنگین نوعیت کی 50سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔