قصورکسی اور کا سزا پورے محلے کو ملے گی، کراچی میں کے الیکٹرک نے عدالت لگالی

گارڈن ویسٹ میں پانچ گھروں کی نادہندگی پر 120 گھرانوں بجلی سے محروم کردیا گیا،اہل علاقہ کی ایکسپریس وے پر دھرنے کی دھمکی

منگل 28 نومبر 2023 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) کے الیکٹرک کی جانب سے گارڈن ویسٹ میں پانچ گھروں کی نادہندگی پر 120 گھرانوں بجلی سے محروم کردیا گیا، اہل علاقہ نے لیاری ایکسپریس وے پر دھرنے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک نے عدالت لگالی، گارڈن ویسٹ میں پانچ گھروں کی نادہندگی پر ایک سوبیس گھرانے بجلی سے محروم کردیے گئے۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صبح آٹھ بجے سے بجلی منقطع ہے، شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی، بلوں کی بروقت ادائیگی کے باوجودچوبیس گھنٹے سے بجلی سے محروم ہیں۔اہل علاقہ نے مزید کہا کہ گھروں میں بزرگ اور مریض اذیت کا شکار ہیں،پانی کی موٹریں نہ چلنے کے باعث قلت آب کا مسئلہ بھی پیداہوگیا، آج بجلی بحال نہ ہوئی تو لیاری ایکسپریس وے پر دھرنا دیں گے۔