ضلع میں پولیو مہم کا دوسرا روز‘ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی فیلڈ میں متحرک‘پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا

منگل 28 نومبر 2023 18:08

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) ضلع میں پولیو مہم کا دوسرا روز‘ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی فیلڈ میں متحرک‘پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے مصطفی آباد کا اچانک دورہ کیا۔ بچوں کو خود قطرے پلائے اور فکسڈ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے پولیو قطرے پینے والے بچوں کی انگلیوں پر لگائے گئے نشان ‘کولڈ چین اور دیگر ریکارڈ و کو چیک کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر سر انجام دیںتا کہ 5 سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تا کہ وہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :