لورالا ئی، شمس حمزہ زئی کی قیادت پر اعتماد، حاجی گل محمد زخپیل سمیت 59 افراد پیپلزپارٹی میں شامل

منگل 28 نومبر 2023 18:09

لورالا ئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) میونسپل کمیٹی ایم ایم ڈی محلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی رہنما سابق چیئرمین لورالائی شمس حمزہ زئی کی قیادت میں حاجی گل محمد زخپیل، محمد اسلم زخپیل ،سعید نوراللہ، سعید ظاہر شاہ، جلال الدین زخپیل، قادر جان، کلا خان نے اپنے خاندان سمیت 59 افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

اس دوران اپنے خطاب میں چیئرمین شمس حمزہ زئی نے کہا کہ ۔شہر کے مختلف اقوام نے ماضی کے نمائندوں کو مسترد کر کے ہمارے کاروان میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر جوق در جوق عوام ہمارے کاروان میں شامل ہو رہے ہیں۔ ضلعی عہدیداروں سردار فاروق کبزئی، سردار نصیب حمزہ زئی، خیر محمد ناصر، منیجر قیوم ترین ،جبار ناصر, پیپز یوتھ سٹی جنرل سیکرٹری زکریا قیصرانی ،ظاہر خان سفرزئی ودیگر نے شرکت کی۔\378