ضلعی انتظامیہ اور اینٹی کرپشن نے ریکارڈ غائب کرنےوالے پٹواری عبدالواجدسندیلہ کوگرفتارکرلیا

منگل 28 نومبر 2023 19:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انٹی کرپشن کی مشترکہ ٹیم نے ریکارڈ غائب کرکے مفرور ہونے والے بدنام زمانہ پٹواری عبدالواجد سندیلہ کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عبدالواجد سندیلہ نے دو موضعات کا سرکاری لینڈ ریکارڈ طویل عرصے سے غبن کر رکھا تھا اور کارروائی کے خوف سے طویل عرصے سے روپوش تھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے عوامی مفاد میں اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار کو مذکورہ پٹواری کو فوری گرفتارکرنے کے احکامات دیے تھے جس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ اینٹی کرپشن کو خصوصی ریفرنس بھیجا گیا جس پر گزشتہ روز مسلسل کئی چھاپوں کے بعد اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار اور محکمہ انٹی کرپشن نے مفرور پٹواری کو دریائی بیٹ کے علاقے سے گرفتار کیا اور حوالات بند کرادیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مفرور پٹواری سے مکمل ریکارڈ بھی برآمد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :