ساہیوال، ٹھیکیدار کوگھر کے گیٹ پر موٹر سائیکل سوارنے گولی مار کرقتل کر دیا

منگل 28 نومبر 2023 20:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) شادمان ٹائون میں گھر کے گیٹ پرٹھیکیدار سہیل احمد کو موٹر سائیکل سوار نے گولی مار دی جاں بحق واقعات کے مطابق شادمان ٹائون میں سہیل احمد کے گھر کی گھنٹی بجی تو سہیل احمد نے گیٹ کھو ل کر دیکھاتو موٹر سائیکل سوار نوجوان نے پسٹل سے سیدھی فائرنگ کی اور فرار ہو گیا سہیل احمد کو شدید زخمی بے ہوشی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ایمرجنسی لایا گیا مگر وہ راستہ میں دم توڑ گیاپولیس فرید ٹائون نے مقتول کے بیٹے حسین احمد کی مدعیت میں مقدمہ 302اور34ت پ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا اور نہ ہی قتل کی وجہ معلوم ہو سکی ہی

متعلقہ عنوان :