چیئرمین سینٹ کی قیادت میں سینیٹرز کے وفد کی میر سرفراز چاکر خان ڈومکی سے ملاقات

منگل 28 نومبر 2023 21:00

چیئرمین سینٹ  کی قیادت میں سینیٹرز کے وفد کی میر سرفراز چاکر خان ڈومکی ..
اسلام آباد/حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹرز کے وفد کی ڈومکی قبلے کے سردار اور بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر میر سرفراز چاکر خان ڈومکی کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ آمد سینیٹر دلاور خان ،سینیٹر منظور احمد کاکڑ اور چیئرمین سینٹ کے سابق ایڈوائزر سید عابد حسین اور دیگر شامل تھے ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنمائوں نے صوبے میں انتخابی عمل میں بھرپور عوامی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا چیئرمین سینیٹ نے میر سرفراز چاکر خان ڈومکی کی صوبے کے لئے خدمات کو سراہا اور قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔