۶ پیپلز پارٹی کے 56 وان یوم تاسیس کے موقع کوئٹہ میں کل تاریخی جلسہ عام منعقد ہوگا،نواب ثنا اللہ خان زہری

منگل 28 نومبر 2023 22:20

}کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان اور یوم تاسیس جلسہ کی کنوینیئر نواب ثنا اللہ خان زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں سید خورشید شاہ، سید ناصر حسین شاہ ، سید ذوالفقار علی شاہ، اعجاز احمد جھکرانی ودیگر مہمانوں کی کوئٹہ آمد کا خیر مقدم کیا اور بلوچستان کے روایات کے مطابق پارٹی کے مہمانوں کو بلوچی چادر پہنائے اور تحائف سے نوازا گیا ۔

نواب ثنا اللہ خان زہری نے سید خورشید احمد شاہ اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ ایوب اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا اور منتظمین کو ہدایات بھی دی۔ واضح رہے کہ30 نومبر کو پیپلز پارٹی کے 56 وان یوم تاسیس کے موقع پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک تاریخی جلسہ عام منعقد ہونے جا رہا ہے جلسہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، نواب ثنا اللہ خان زہری سمیت مرکزی و صوبائی رہنماء خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری اس تاریخی جلسہ عام کی کنوینئر اور میزبان ہے وہ اس وقت کوئٹہ میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ جلسہ کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ جلسے میں شرکت کے لیے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کی کوئٹہ آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے