کچہ ماچھکہ میں پولیس اور ڈاکووں کے مابین دوطرفہ شدید فائرنگ ،2پولیس اہلکارشہید اور3 ڈاکو ہلاک

بدھ 29 نومبر 2023 21:05

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) کچہ ماچھکہ میں پولیس اور ڈاکووں کے مابین دوطرفہ شدید فائرنگ کےتبادلہ سے2پولیس اہلکارشہید اور3 ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں،ہلاک ڈاکوؤں میں خطرناک ،عمر شر اور کرمو کوش سمیت تین ڈاکو شامل ہیں،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار محمد قاسم اور جام ارشاد شہید ، جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ،جنکو علاج معالجہ کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی ہونے والے پولیس ملازمان میں کانسٹیبلان محمد آصف ،عمران،عبرالرزاق اور محمد سرور شامل ہیں، پولیس اور ڈاکووں کے مابین دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا ہے کہ پولیس تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آپریشنل کارروائیاں جاری رکھے ،پولیس کچہ کریمینلز کے خاتمہ کے لیے پر عزم ہے، جلد ڈاکوؤں کا خاتمہ کرتے ہوئے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔\378