سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کوئٹہ پہنچ گئے

بدھ 29 نومبر 2023 22:57

سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بدھ کو کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی، سردار ثنااللہ زہری اورعبدالقادر بلوچ ودیگر نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر بخاری، سلیم مانڈوی والا، شرجیل میمن و دیگر بھی کوئٹہ پہنچے ہیں، آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل جمعرات کو ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گے، دورہ کوئٹہ کے موقع پر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری پی پی پی بلوچستان کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔