ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت اجلاس ،محکمہ مال کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

مقررہ اہداف کے حصول میں درپیش مسائل کو اسسٹنٹ کمشنرز،متعلقہ افسران کیساتھ مل کر حل کرنے کی ہدایت

بدھ 29 نومبر 2023 23:02

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کی زیر صدارت ریونیو اجلاس منعقد ہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ،کبل،خوازہ خیلہ،مٹہ لائیو ویڈیو لنک پر شریک ہوئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرچارباغ،بحرین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ، تحصیلداران، قانونگو اور محکمہ مال کے دیگرافسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ مقررہ اہداف کے حصول میں جو مسائل ہیں ان کو تمام اسسٹنٹ کمشنرزاور متعلقہ افسران اورریونیو افسران کے ساتھ مل کر جلد از جلد حل کریں انہوں نے تحصیلدار، ریونیو افسران اور گرداورز سے کہا کہ مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے اور کارکردگی رپورٹ سے انہیں مسلسل آگاہ رکھیں اجلاس کے اختتام پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائلین/عوام کے مسائل کو کم سے کم وقت میں حل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :