نوشہرہ ، گھات لگائے مخالفین کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ، مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج

بدھ 29 نومبر 2023 23:02

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، گھات لگائے مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حبیب الرحمان ولد سیار خان سکنہ مسلم آباد خویشگی پایاں نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے بھائی محمد فہیم ولد سیار خان کے ساتھ اپنی اراضیات ( کھیتوں) کی طرف جا رہے تھے اور جونہی ہم اپنی اراضیات کھیتوں کو پہنچے تو اس دوران گھات لگائے مسلح محمد عاطف ، ولد جہانزیب محمد آفاق ولد عبدالعزیزساکنان خویشگی میرہ نے ہم پر بہ ارادہ قتل فائرنگ شروع کردی جس سے میں بال بال بچ گیا اور میرا بھائی محمد فہیم لگ کر زخمی ہوا جو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا اور جاں بحق ہوا ، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ وجہ عناد قتل مقاتلے کی بنا پر پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے ، پولیس نے مقتول محمد فہیم کے بھائی حبیب الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ، واضح رہے کہ جب مقتول محمد فہیم کی لاش پوسٹمارٹم کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا تو اس وقت ڈی ایچ کیو نوشہرہ کے مرداخانے کو تالہ لگا ہوا تھا جس پر مقتول محمد فہیم کے لواحقین نے شدید احتجاج بھی کیا بعد ازاں ڈی ایچ کیو نوشہرہ کی انتظامیہ نے مردہ خانے کا تالہ کھول کر مقتول کی پوسٹ مارٹم کردی ، جبکہ اسی میں آفاق ولد عبدالعزیز سکنہ خویشگی میرہ نے بتایا کہ مجھ پر یاسین ولد سیار خان ، فواد ولد حبیب الرحمان اور حبیب الرحمان ولد سیار خان نے بہ ارادہ قتل فائرنگ کی جس سے میں لگ کر زخمی ہوا ، زخمی آفاق ولد عبدالعزیز کی مدعیت میں روزنامچہ رپورٹ درج کردیا گیا۔