پی ڈی ایم کے دور حکومت میں ملکی معاشی ترقی کی اصل شرح منفی 1.7فیصد تک گر جانے کا انکشاف

گزشتہ مالی سال میں 13 جماعتوں کی اتحادی حکومت کے دوران معاشی ترقی کی شرح ملکی تاریخ کی سب سے بدترین سطح تک گری، نیشنل اکاونٹس کمیٹی نے اعداد و شمار جاری کر دیے

muhammad ali محمد علی بدھ 29 نومبر 2023 20:03

پی ڈی ایم کے دور حکومت میں ملکی معاشی ترقی کی اصل شرح منفی 1.7فیصد تک ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر 2023ء) پی ڈی ایم کے دور حکومت میں ملکی معاشی ترقی کی اصل شرح منفی 1.7فیصد تک گر جانے کا انکشاف، گزشتہ مالی سال میں 13 جماعتوں کی اتحادی حکومت کے دوران معاشی ترقی کی شرح ملکی تاریخ کی سب سے بدترین سطح تک گری، نیشنل اکاونٹس کمیٹی نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق 13 جماعتوں کی سابقہ وفاقی حکومت کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

انکشاف ہوا ہے کہ 13 جماعتوں کی سابقہ وفاقی حکومت کے دور میں ملکی ترقی کی شرح ملکی تاریخ کی سب سے بدترین سطح تک گر گئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سامنے آنے والی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران معاشی ترقی کی شرح منفی 1.7 فیصد تک گر گئی تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے دوران پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے معاشی کارکردگی کے اعداد و شمار غلط نکلے ہیں۔

اس بات کا انکشاف نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہوا۔ نیشنل اکاونٹس کمیٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران معاشی ترقی کی شرح منفی رہی۔ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے 107ویں اجلاس میں معاشی ترقی کا ازسر نو جائزہ لیا گیا، اس دوران انکشاف ہوا کہ پی ڈی ایم حکومت کے دور میں ملک کی معاشی ترقی کی شرح 0.29 فیصد نہیں تھی بلکہ منفی1.7فیصد تھی۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے سینئر صحافی اور ماہر معیشت شہباز رانا کی جانب سے ایکسپریس نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا گیا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ملک کی معاشی ترقی کی شرح منفی رہی تھی۔ رواں سال جولائی میں آئی ایم ایف نے اس وقت کی حکومتکی جانب سے معاشی ترقی، مہنگائی اور دیگر معاشی عوامل سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار ماننے سے انکار کر دیا تھا۔