وفاقی وزیرآئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود بیگ کی ملاقات

بدھ 29 نومبر 2023 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف سے پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود بیگ نے یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین سے مل کر ان طریقوں کو تلاش کرنے کے لیے بہت اچھا لگا جن سے ہم سٹم تحقیق کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کر سکتے ہیں اور یہ کہ پاکستان سائنس فائونڈیشن کے کردار کو امریکہ میں نیشنل سائنس فائونڈیشن جیسے تحقیق اور کمرشلائزیشن کے لیے تبدیل کر سکتے ہیں۔