
سی آئی ایس سی ای 2023، چین پاکستان پائیدار زرعی تعان نمایاں
پاکستان میں تل کی کاشت میں گزشتہ 5 سالوں میں تین گنا اضافہ ملک میں تل تقریبا 600000 ایکڑ پر اگایا جاتا ہے ،فی ایکڑ پیداوار 0.5 ٹن ہے
جمعرات 30 نومبر 2023 17:23
(جاری ہے)
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق کاشتکاروں کو ان پٹ اور پیداواری خدمات کی فراہمی، اہم زرعی مصنوعات کے بدلے بنیادی پیداواری علاقوں میں اداروں کے ساتھ بارٹرنگ، چین کی زرعی مصنوعات کی مارکیٹ کی طلب کو جوڑکر اور عالمی اپ سٹریم اور ڈاؤن اسٹریم چین کو کھول کر،اے وی سی ماڈل نے پاکستان میں کاشتکاروں کو عملی فوائد فراہم کیے ہیں۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں تل کی کاشت میں گزشتہ 5 سالوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں تل تقریبا 600000 ایکڑ پر اگایا جاتا ہے جس کی فی ایکڑ پیداوار 0.5 ٹن ہے چونکہ زیادہ تر پاکستانی تل برآمد کے لیے ہیں اور ایک تہائی سے زیادہ چین کو برآمد جاتا ہے، سنجینٹا گلوبل اے وی سی کا مقصد سنجینٹا کی جانب سے پیش کیے جانے والے پاکستانی کاشتکاروں کے معیاری تل کو بین الاقوامی ویلیو چین پارٹنرز بالخصوص چین کے ساتھ جوڑنا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق مئی 2023 ء میں اے پی اے سی کا پہلا سینٹریگو فلیگ شپ سینٹر آف سنجینٹا پنجاب میں شروع کیا گیا جس میں آلو، مکئی، چاول، سبزیوں اور تل کی کاشت کاری کے 10 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر 500 سے زائد کاشتکاروں کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ان سبھی کو بیج، کھاد، فصلوں کی حفاظت، ڈرون اسپرے اور فارم میکانائزیشن جیسی خدمات سمیت اعلیٰ معیار کی زرعی اشیاء ملتی ہیں اس طرح کا کاشتکاری ماحولیاتی نظام مقامی کسانوں کو بہتر پیداوار اور آر او آئی حاصل کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پروٹوکول سے فائدہ اٹھانے والے سینٹریگو کے کاشتکاروں میں سے ایک میاں بشیر احمد اطمینان کے ساتھ مسکرائے اور کہا کہ میرے پاس 150 ایکڑ کھیت ہے، جس میں سے 20 ایکڑ پر تل کاشت ہے۔ بوائی سے لے کر کٹائی تک میری رہنمائی سینٹریگو فلیگ شپ سینٹر کی ایک ٹیم نے کی۔ ڈرون کے ذریعے فراہم کردہ کیڑے مار ادویات کا سپرے کرنے سے میرے تل کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ برآمد شدہ تل کے بہتر معیار کی وجہ سے، مجھے اوسط مارکیٹ قیمت سے 30 فیصد زیادہ قیمت ملی۔ مقامی کاشتکاروں کے لئے پیداوار اور آمدنی میں اضافہ کرتے ہوئے اے وی سی چین کے مقامی خوردنی اجناس اور تیل کی درآمد کی مختلف خدمات فراہم کرتا ہے ، جو عالمی سپلائی چین سسٹم کے تحت ایک فائدہ مند صورتحال ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ زرعی تعاون کو فروغ دینے کے لئے سنجینٹا گروپ چین کے ماتحت ادارے جیانگ ہوائی ہارٹی کلچر ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان، بنگلہ دیش، ویتنام، کوسٹا ریکا، مصر سمیت 18 ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکی ممالک اور خطوں میں سائنسی تحقیقی اداروں، کاروباری اداروں اور کسانوں کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی بجٹ، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی پیشکش
-
پنجاب کا مالی سال 2025-26ء کا 5335ارب کا بجٹ پیش،تنخواہوں میں 10اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ
-
صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، بجٹ تقریر کی کاپیاں پھاڑدیں
-
زرعی جنگلات پائیداراورلچکدار زراعت کی تعمیر کے لیے اہم ہیں.ویلتھ پاک
-
اسرائیل-ایران تنازعہ چوتھے روز میں داخل، ہلاکتوں میں اضافہ
-
وزیراعظم کا ضلع پشاور اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
ایئر انڈیا کے بوئنگ787 کی تکنیکی خرابی کا شبہ ہونے پر ہانگ کانگ میں لینڈنگ
-
بلوچستان سے رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال
-
ایران کا بڑا حملہ‘ اسرائیل پر100 بیلسٹک میزائلوں کی بارش‘8افراد کے مارے جانے کی تصدیق
-
اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے. ایران
-
عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے. عدالت کا تحریری فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.