ذوالحجہ کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی عرب کی سپریم کورٹ کا اہم بیان
سعودی سپریم کورٹ کی مملکت بھر کے تمام مسلمانوں سے اتوار کی شام ذوالحجہ کا چاند تلاش کرنے کی اپیل
محمد علی
ہفتہ 16 مئی 2026
21:44
(جاری ہے)
دوسری جانب ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 17مئی بروز اتوار بمطابق 29ذیقعدہ کو طلب کر لیا گیا ہے، چاند کی رویت کے بعد عیدالاضحی کی تاریخ کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ اجلاس پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں طلب کیا گیا ہے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی شام اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے، چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ دوسری جانب ذوالحجہ 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)نے پیشگوئی جاری کر دی۔سپارکو کے مطابق ذوالحجہ 1447 ہجری کا نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق پیدا ہونے کی توقع ہے۔سپارکو کے مطابق 17 مئی 2026 کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریبا 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔سپارکو نے بتایا کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان تقریبا 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔سپارکو کے مطابق ان فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 17 مئی 2026 کی شام ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے امکانات موافق تصور کیے جا رہے ہیں، بشرطیکہ موسم صاف ہو اور افق کے قریب حد نگاہ بہتر ہو۔سپارکو کے مطابق یکم ذوالحجہ 1447 ہجری بروز پیر 18 مئی 2026 متوقع ہے، جو ماہ ذوالقعدہ کے اختتام کی علامت ہوگی۔سپارکو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عیدالاضحی 27 مئی کو ہوگی، سپارکو کے مطابق ذوالحجہ کے چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کے بارے میں حتمی فیصلہ پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔سپارکو نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں اور مصدقہ مشاہدات کی بنیاد پر اسلامی مہینوں کے آغاز کا اعلان کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو گئی
-
موٹروے پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی
-
کوکین ڈیلر ملزمہ انمول پنکی کیس میں پولیس کو ایک اور کامیابی مل گئی
-
ملزمہ پنکی نے 3 شادیاں کیں لیکن تینوں کا نادرا میں ریکارڈ موجود نہیں ہے
-
پنکی کے انکشافات پر ملک گیر کریک ڈان، افریقی باشندوں سمیت 24 افراد گرفتار
-
انمول پنکی کے بعد ایک اور بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون نرگس ملکہ سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
-
ذوالحجہ کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی عرب کی سپریم کورٹ کا اہم بیان
-
انمول پنکی کیس، پولیس نے فائیو اسٹار ہوٹل کو خط لکھ کر ریو پارٹی منسوخ کرا دی
-
خیبرپختونخواہ میں تجارتی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ختم
-
تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی میں ملوث لیڈی منشیات فروش گرفتار، چرس اور ہیروئن برآمد
-
حکومت نے مٹی کا تیل سستا کر دیا
-
جن ممالک کو بھائی اور دوست سمجھا انہوں نے ہی دشمن کو فوجی اڈے فراہم کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.