Live Updates

بشری بی بی کا ایجنڈا شروع سے ہی طاقت اور پیسہ تھا، فیاض الحسن چوہان

پی ٹی آئی چیئرمین کہتے تھے بشری بی بی سے سچا کوئی نہیں، وہ میری مرشد ہیں، رہنما آئی پی پی کی گفتگو

جمعرات 30 نومبر 2023 22:43

بشری بی بی کا ایجنڈا شروع سے ہی طاقت اور پیسہ تھا، فیاض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بشری بی بی کا ایجنڈا شروع سے ہی طاقت، اقتدار اور پیسہ تھا،پی ٹی آئی چیئرمین کہتے تھے بشری بی بی سے سچا کوئی نہیں، وہ میری مرشد ہیں۔بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کے درمیان لیک آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بہت کھلواڑ ہوا ہے، جو اپنے آپ کو زیادہ عقلمند سمجھتا ہے وہ غلطی کرتا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کسی پر اعتماد کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ایک ڈمی سا بندہ بزدار اور محمود خان کی طرح لاکر بٹھایا گیا، البتہ بشری بی بی کا پہلے دن سے ایجنڈا طاقت، اقتدار اور پیسہ تھا جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین کا بھی بالکل یہی ایجنڈا تھا۔

(جاری ہے)

ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مبینہ آڈیو لیکس سے متعلق ردعمل دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سردار لطیف کھوسہ سے سوال کیا کہ ’بشریٰ بی بی اور آپ کی کی گفتگو لیک ہوئی آپ کیا کہیں گے؟‘ اس کے جواب میں وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’ شرم آنی چاہیئے جس نے یہ ذاتی گفتگو لیک کی، یہ کلائینٹ اور وکیل کے درمیان گفتگو ہے جنہوں نے لیک کی انہیں شرم آنی چاہیئے، یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے، اس حوالے سے جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا ہے وہ لوگ آکر عدالت کو بتائیں جو ایسی ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں‘۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات