ساہیوال ،پولیو مہم چار لاکھ 99ہزار822بچوں کو پولیو کے قطرے پلادیے گئے

جمعرات 30 نومبر 2023 23:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) تیسری پولیو مہم کے دوران ضلع ساہیوال میں پانچ سال سے کم عمر چار لاکھ 99ہزار822بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں جبکہ5لاکھ24ہزار 222بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا95فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کے دوران اب تک 16بچوں کے ورثاء نے انکار کیا جن میں سے دس بچوں کے ورثاء کو قائل کر کے پولیوقطرے پلا دیے گئے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ساہیوال کے ترجمان ڈاکٹر عبدالمجید نیازی نے کمیشنر شیعب اقبال سید کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

متعلقہ عنوان :