51 ویں قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2 دسمبرسے شروع ہو گی

جمعہ 1 دسمبر 2023 15:51

51 ویں قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2 دسمبرسے شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 51 ویں قومی، 5 ویں یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2 دسمبر سے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ شاہجہان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 8 دسمبر تک جاری رہے گی۔