
شاہ چارلس کا کوپ 28 اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں ہونیوالی تباہی کا تذکرہ
جمعہ 1 دسمبر 2023 20:24

(جاری ہے)
انہوں نے موسمی تبدیلیوں کی تباہی اور ماحولیاتی مستقبل کو بہتر کرنے کا لائحہ عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں زیرو کاربن پالیسی اپنانا ہو گی اور دنیا کو گرین ٹیکنالوجی کی طرف منتقل ہونا ہو گا، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے کئی ارب ڈالرز درکار ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 4.5 ٹریلین ڈالرز سالانہ کی ضرورت ہے۔
برطانوی شاہ چارلس نے کہاکہ دنیا بھر کی حکومتوں کے ساتھ پرائیویٹ کمپنیز اور دیگر اداروں کو بھی امداد کرنا ہو گی۔ دریں اثناء متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر میں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے مسائل کے حل کے لیے 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کر دیا۔عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ 28 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کلائمیٹ فنڈ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہے۔شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہاکہ کلائمیٹ فنڈ ،کلائمیٹ فنانس گیپ کو بھرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے، فنڈ کا مقصد 2030 تک 250 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کوپ 28 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پیرس موسمیاتی معاہدے کے مقاصد سے میلوں دور ہیں، پیرس موسمیاتی معاہدے سے دور ہیں لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی، فوسل ایندھن کو جلانا بند کیا جانا چاہیے، فوسل فیول کمپنیاں فرسودہ کاروباری ماڈل کو دوگنا نہ کریں، حکومتیں فوسل فیول سبسڈی ختم کریں اور منافع پر ونڈ فال ٹیکس اپنائیں۔انتونیو گوتریس نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا اور ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہو گی، ہمیں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روک کر زمین کی حفاظت کرنا ہو گی اور دنیا کو ا?لودگی سے پاک قابل تجدید توانائی فراہم کرنا ہو گی، کاربن اور فاضل مادے کے کنٹرول کیلئے قانون سازی کرنا ہو گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران حساس انٹیلی جنس کی وجہ سے امریکہ نے مداخلت بڑھائی، امریکی صحافی کی رپورٹ
-
آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اودھم پور ایئر بیس کی ویڈیو منظرِ عام پر
-
پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
-
ٹرمپ کا نیا اعلان، چین سے درآمدی اشیا پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت
-
ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ پوتین کے ساتھ مذاکرات مشکل کام ہے،امریکی ذرائع
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
امریکا‘برطانیہ معاہدے کا اثر‘ بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگزحمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب
-
بلوچستان میں ٹیلنٹ موجود،مواقع میسر نہ ہونے سے نوجوان پیچھے رہ گئے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری
-
امریکہ کاچین پر کسٹم ٹیرف50فیصد تک کم کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.