
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز (کل)سے شروع
ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:29
(جاری ہے)
نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تمام آٹھ میچوں میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان کی دو لیفٹ آرم اسپنرز نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی عالمی رینکنگ میں بالترتیب پانچویں اور ساتویں نمبر پر ہیں اور یہ دونوں اس دورے میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہیں۔نشرہ سندھو کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے ایک میچ درکار ہے۔کپتان ندا ڈار آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کی آل رانڈر کیٹگری میں پانچویں رینکنگ میں ہیں۔ندا ڈار نے سیریز شروع ہونے سے قبل پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ ایک زبردست ٹیم ہیاور اپنی بہترین کرکٹ کے لیے مشہور ہے لیکن ہم یہاں مقابلہ کرنے آئے ہیں اور مجھے اپنی کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے جو اس سیریز میں اچھی کارکردگی دکھاسکتی ہیں۔ندا ڈار کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں ہماری کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف اچھی پرفارمنس دیں حالیہ دنوں میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دیے گئے ہیں اس سال پانچ کھلاڑیوں نے اپنے کریئر کا آغاز کیا ہے جو اس دورے میں ٹیم کا حصہ ہیں۔ہم آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو دیکھ رہے ہیں اور اس سے قبل ہمیں نو میچز کھیلنے ہیں اس سیریز سے ہمیں اپنا کامبی نیشن تیار کرنے میں مدد ملے گی۔اس سیریز سے ہمیں اپنی اسٹرینتھ کا جائزہ لینے اور مختلف شعبوں میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔یہ تمام کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک اہم تجربہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ کھلاڑیوں کو پریکٹس میچز اور ٹریننگ سیشنز کے بعد یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہوچکا ہے۔پاکستان ویمز اسکواڈ میں ندا ڈار (کپتان )، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ ، منیبہ علی (وکٹ کیپر )نجیہہ علوی (وکٹ کیپر )،نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس ، سعدیہ اقبال ، شوال ذوالفقار، سدرہ امین ،مام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل 2025ء کی معطلی، آسٹریلوی کرکٹرز ہندوستان چھوڑنے کیلئے پر تولنے لگے
-
پی سی بی کے ساتھ پیشگی کمٹمنٹ ، یو اے ای کا بقیہ آئی پی ایل میچز کی میزبانی سے انکار
-
ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی گونج میں بڑی ہوئی ہیں، رضوان کے بیان سے بھارت میں ہنگامہ برپا
-
بھارت نے پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کیلئے پنڈی سٹیڈیم کو نشانہ بنایا: محسن نقوی
-
مارنس لبوشین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے قبل مختصرکائونٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار
-
آئی پی ایل کو معطل کر دیا گیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
پاک بھارت کشیدہ صورتحال، پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ
-
آئی پی ایل میچ ہنگامی طور پر ختم
-
پاکستان پر بھارتی حملے کا جشن منانا ثانیہ مرزا کو مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید
-
تحصیل کلر سیداں کا ایک اور اعزاز، کاوش راجہ کی تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی، انڈیا کو شکست، 6 گولڈ میڈلز حاصل کر لئے
-
وزیراعلیٰ سندھ کاعالمی باکسنگ چیمپئن عالیہ سومرو کو 10 لاکھ روپے انعام
-
پاک بھارت کشیدگی کے باعث راولپنڈی میں آج ہونے والا میچ منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.