وزیراعلیٰ محسن نقوی کی یو اے ای کے قومی دن پر صدرشیخ محمد بن زاید النہیان،سفیر حماد عبید ا براہیم سلیم الزابی اور عوام کو مبارکباد

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید النہیان،سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور عوام کو مبارکباددی ہے اورکہا کہ قومی دن پر متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ یو اے ای کے قومی دن پراپنے بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

متحدہ عرب امارات پاکستانیوںکا دوسرا گھر ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دورے سے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیںاور اربوں ڈالر کے معاہدے ہوئے۔ متحدہ عرب امارات میں آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا ہے ۔متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے حوالے سے اقتصادی اورسفارتی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔متحدہ عرب امارات مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ہے ، یو اے ای کی ترقی دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی اور استحکام کے لیے دعا گو ہوں۔