ژ*نگران وزیر برائے آئی ٹی عمر سیف 28 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں

ہفتہ 2 دسمبر 2023 21:35

و اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) نگران وزیر برائے آئی ٹی عمر سیف 28 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ۔عمر سیف کی اہلیہ کے اکا ئونٹ میں 97 لاکھ روپے سے زائد رقم ظاہر کی ہے ۔نگران وزیر برائے آئی ٹی عمر سیف 28 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف ڈی ایچ اے ملتان میں 1 کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 62 لاکھ 50 ہزار ظاہر کی،ڈی ایچ اے لاہور میں 4 مرلہ کمرشل پلاٹ کی مالیت 3 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار ظاہر کی گئی لاہور کے علاقے مسلم ٹائو ن میں تجارتی عمارت کی مالیت 70 لاکھ ظاہر کی گئی ،ڈی ایچ اے لاہور میں اہلیہ کے نام پر 1 کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 1 کروڑ 43 لاکھ کی گئی،ڈی ایچ اے لاہور فیز 9 میں اہلیہ کے نام پر 4 مرلے کے رہائشی پلاٹ کی مالیت 4 کروڑ 35 لاکھ ظاہر کی گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی نگران وزیر آئی ٹی نیاہلیہ کے نام پر ڈی ایچ اے فیز 11 میں 4 مرلے کا کمرشل پلاٹ کی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار ظاہر کی گئی ،اہلیہ کے نام پر نیول انکرج لاہور میں 4 مرلے کی دو پلاٹون کی مالیت 1 کروڑ 50 لاکھ ظاہر کی گئی،نگران وزیر برائے ا?ئی ٹی نے اہلیہ کے نام پر ایل ڈی اے سٹی لاہور میں 10 مرلے کے رہائشی پلاٹ کی مالیت 27 لاکھ ظاہر کی،نیول انکرج لاہور میں اہلیہ کے نام پر 10 مرلے کے 2 رہائشی پلاٹون کی قیمت 1 کروڑ 19 لاکھ ظاہر کی،اہلیہ کے نام پر اوئسٹر کاو?نٹ گلبرگ 3 لاہور میں اپارٹمنٹ کی قیمت 50 کروڑ ظاہر کی،نگران وزیر برائے ا?ئی ٹی نے بیرون ملک کاروبار کی مالیت 11ہزار نو سو 75 ڈالر ظاہر کی،ٹی پی ایل پی میں 4 لاکھ شیئرز کی مالیت 4 کروڑ سے زائد اور ڈیڑھ لاکھ شیئرز کی قیمت 6 لاکھ 74 سے زائد ظاہر کی،ا?ئی ٹی کمپنی میں شیئرز کی مالیت 48 لاکھ سے زائد ظاہر کی ،110تولہ سونے کی مالیت 56 لاکھ سے زائد ظاہر کی۔

نقدی کی صورت میں نگران وزیر ا?ئی ٹی نے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم ظاہر کی نگران وزیر ا?ئی ٹی نے ایک نجی بینک اکاو?نٹ میں 5 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد جبکہ دوسرے اکاو?نٹ میں 20 ہزار ڈالر سے زائد رقم ظاہر کی عمر سیف کی اہلیہ کے اکاو?نٹ میں 97 لاکھ روپے سے زائد رقم ظاہر کی ہے۔ 02-12-23/--305 #h# ظ* پی ٹی آئی ضلع خیبر کے نظریاتی کارکنوں نے انٹرا پارٹی الیکشن مسترد کر دیئے S الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کی استدعا #/h# cپشاور ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف ضلع خیبر کے نظریاتی کارکنوں نے انٹرا پارٹی الیکشن مسترد کر دیئے۔

تحریک انصاف ضلع خیبر کے کارکنوں نے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا جن پر انٹرا پارٹی الیکشن نامنظور کے الفاظ تحریر تھے، پی ٹی آئی کا مظاہرہ خیبر گیٹ کے سامنے ہوا جس میں نظریاتی کارکنوں نے شدید الفاظ میں نعرے بازی بھی کی۔پی ٹی آئی کارکنوں نے انٹرا پارٹی الیکشن مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔