
اسد قیصر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
ساجد علی
اتوار 3 دسمبر 2023
11:43

(جاری ہے)
خیال رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے، اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد فوری دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ جیل مردان کے احاطے سے گرفتار کیا، جس کے بعد پولیس اسد قیصر کو تھانہ سٹی لے گئی۔
قبل ازیں مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواستِ ضمانت منظورکرکے رہائی کا حکم جاری کیا تھا، سیشن جج مردان محمد زیب نے اسد قیصر کی نو مئی کے مقدمے میں ضمانت منظور کی، عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر اسد قیصر کسی اور مقدمہ میں ملوث نہیں تو انہیں ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔ مزید برآں پشاورہائیکورٹ نے سابق سپیکر اسد قیصر کی باربار گرفتاری پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔ پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد ال نے پی ٹی آئی رہنماء و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکیخلاف موجودہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار اسد قیصر کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ’ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتارکر لیا جاتا ہے، پہلے سے درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے‘، جس پر سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ’اسد قیصر مقدمات میں نامزد ہیں اس لئے گرفتار ہوتے ہیں‘۔مزید اہم خبریں
-
امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل پر بھی ثالثی کی پیشکش
-
مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود کا خراج تحسین
-
تانبے کی کمی ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں رکاؤٹ
-
یو این چیف کی طرف سے انڈیا پاکستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
بھارت نے ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی توہماری فوج نے عسکری تاریخ میں سنہراباب رقم کردیا
-
نواز شریف کا ٹوئٹ سامنے آیا مگرحیرت انگیز طور پر اس میں نہ بھارتی جارحیت، نہ مودی کی فسطائیت پر کوئی تنقید کی گئی
-
سیاسی جماعتیں مل کر پاکستان کے مسائل کا حل نکالیں گی تو کامیابی ممکن ہے
-
انڈیا کا غرور، امریکہ، اسرائیل اور یورپ کی آلہ کاری خطے کو تباہی کی طرف لے جائے گی
-
بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی
-
ضمانت ملنے کے بعد صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
ہم صدر ٹرمپ کاخطے میں امن کیلئے فعال کردار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں
-
ثالثوں سے پاک بھارت کے درمیان بنیادی ایشو پر بات کی جائے ورنہ قوم میں مایوسیاں بڑھیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.