سرگودھا ریجن کی 11 قومی اور 23 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے شارٹ لسٹ 105لیگی امیدوارکے انٹرویو مکمل

اتوار 3 دسمبر 2023 14:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات کے لئے سرگودھا ریجن کی 11 قومی اور 23 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے شارٹ لسٹ 105امیدوارکے انٹرویو مکمل کر لئے اور حتمی فیصلہ کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرنا شروع کر دی ہیں۔زرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو سرگودھا ڈویڑن کے چاروں اضلاع سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے لئے عام انتخابات میں حصہ والے امیدواروں کی پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے دی درخواستوں کو چھان بین کے بعد قومی اسمبلی کی 11 نشستوں پر 38 اور صوبائی اسمبلی کی 23 نشستوں پر 67 امیدواروِں کو شارٹ لسٹ کرلیا اور گزشتہ روز ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے طویل اجلاس میں سرگودھا ڈویڑن کے 34 قومی اور صوبائی کی نشستوں کے لئے 105 درخوست گزار امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لئے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی بورڈ کے اس اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اورصدر سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کر رہے تھے اعر اجلاس میں نائب صدر مریم نواز شریف، چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار،مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال، صوبائی صدر رانا ثنائ اللہ، ڈویڑنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور سینئراراکین نے شرکت کی۔یاد رہے کہ پارلیمانی بورڈ کا اگلا اجلاس اتوار کو ہو گا، جس میں راولپنڈی ڈویڑن کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویو کئے جائیں گے۔پارلیمانی بورڈ نے حالیہ انٹرویوز پر حتمی فیصلہ کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرنا شروع کر دی ہیں۔