نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو غزہ پر پوری طاقت سے دوبارہ حملوں کا حکم

حماس کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے دوبارہ جنگ شروع کررہے ہیں،خطاب

اتوار 3 دسمبر 2023 15:30

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صیہونی فوج کو غزہ پر پوری شدت سے دوبارہ حملے شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے دوبارہ جنگ شروع کررہے ہیں۔ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے تک لڑائی جاری رکھیں گے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم نے ڈیل تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کے کئی دور کیے تاہم اب موساد کے مذاکرات کاروں کو قطر سے واپس بلالیا گیا ہے۔