Live Updates

}لاہور میں 3 روز سے لاپتہ شخص کی بریف کیس سے گردن کٹی لاش برآمد

ش*مقتول کی لاش اس کے رشتہ دار کے گھر سے برآمد ہوئی، شبہ میں رشتہ دارگرفتار

اتوار 3 دسمبر 2023 18:30

}لاہور میں 3 روز سے لاپتہ شخص کی بریف کیس سے گردن کٹی لاش برآمد
ٖ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 3 روز سے لاپتہ شخص کی بریف کیس سے گردن کٹی لاش برآمد ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقہ جوڑے پل کے قریب رہائشی کالونی میں گھر سے ایک گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے، مقتول تین روز سے لاپتہ تھا، جس کی شناخت 27 سالہ ثاقب خان کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی سرکٹی لاش اس کے رشتہ دار کے گھر سے برآمد ہوئی، مقتول ثاقب اور اسامہ کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، پولیس نے قتل کے شبہ میں رشتہِ دار اسامہ کو حراست میں لے لیا۔

ادھر لاہور ہی کے علاقہ نشتر کالونی میں کماہاں روڈ کے قریب ڈرم میں سے ایک مرد اورخاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا، فرانزک ٹیموں اور پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، دونوں لاشوں کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا، فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کیا، دونوں لاشوں کی شناخت معلوم کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے گئے، اس واقعے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ مقتولین کی شناخت فرزانہ اور عمران خان کے نام سے ہوئی، فرزانہ کی عمران سے چوتھی اور پسند کی شادی تھی، متقولہ کے بھائیوں نے ہی دونوں کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا کیوں کہ فرزانہ اپنے بھائیوں سے جائیداد میں حصہ مانگتی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات