سندھ امن ، محبت اور مہمان نوازی کی دھرتی ہے، محسن الحق

سندھ کو صوفیا کرام کی دھرتی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، ثقافتی پروگرام سے خطاب محبت، امن ، بھارئی چارہ اور اخوت ہی ہماری ثقافت ہے، عامر ملک، وڈیرہ امام بخش، علی حسن بروہی

اتوار 3 دسمبر 2023 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) سماجی رہنما محسن الحق، رانا طاہر، رانا نسیم کی جانب سے گلشن نور سرجانی ٹائون میں سندھی کلچر ڈے پر ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں یوسی 10کے وائس چیئرمین عامر ملک، وڈیرہ امام بخش، علی حسن بروہی، آصف شاہ، نواز احمد ایڈووکیٹ، آسیہ لغاری، مہتاب خان،کنور جاوید، کریم بخش، رائو ظہیر،سید بہادر علی، ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر اجمل ، نوشاد احمد عمرانی، رانا عبدالجبار، حسن خان، محمد شاہد و دیگر نے شرکت کی، سماجی رہنما محسن الحق نے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر پوری سندھی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ امن ، محبت اور مہمان نوازی کی دھرتی ہے جبکہ سندھی ٹوپی اور اجرک سندھ کی پہچان ہے، سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے ، سندھی قوم باشعور، تعلیم یافتہ اور مہذب قوم ہے جس کی ثقافت اور روایات پوری دنیا میں مشہور ہیں ،سندھ کی روایات اور ثقافت کی امین ہے ، رانا نسیم نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کی اپنی ثقافت سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہزاروں سال گزرنے کے باوجود ہر سال سندھ کے لوگ اپنے ثقافتی دن کو جوش و خروش سے مناتے ہیں ، سندھ کی ثقافت اس صوبے میں رہنے والوں کی طرز زندگی کے روز مرہ عمل سے جھلکتی ہے سند ھ کے لوگ سندھی ٹوپی پہنتے ہیں اور روایتی سندھی اجرک بھی استعمال کرتے ہیں جوکہ سندھ کی پہچان ہے سندھ کی روایات میں مہمان نوازی ، انسانیت کی خدمت،میزبان رانا طاہر، رانا نسیم اور محسن الحق نے مہمانوں کو سندھی اجرک پہنائی، انہوں نے کہا کہ سندھ میں بڑے بڑے علمائے دین اور صوفیائے کرام نے اپنے قدم رکھے یہی وجہ ہے کہ اس دھرتی کو صوفیا کے دھرتی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے کام کیا اور ملک میں جمہوری روایات کی سربلندی کے لیئے جان کی قربانی دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کے لیئے ہم کسی بھی طرح کی قربانی دینے کوتیار ہیں، سندھی اپنی ثقافت سے محبت کرنے والی زند ہ قوم ہے جو اپنی ثقافت کو بھرپور انداز سے مناتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی ثقافت بھائی چارگی پر مبنی ہے امن کا پیغام سندھی کلچر کی بہار ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہے ، سندھی اپنا کلچر ڈے منا کر پورے دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیتے ہیں کیونکہ محبت، امن ، بھارئی چارہ اور اخوت ہی ہماری ثقافت اور بزرگان دین کی تعلیمات کا حصہ ہے۔