[ پاک افغان شاہراہ پر آمدورفت بند ھونے سے دونوں جانب دونوں ممالک کے تاجروں کاروزانہ نقصان ہورہاہے ،سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی

اتوار 3 دسمبر 2023 23:35

؁کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) مرکزی جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے سکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے چمن عوام لغڑی اتحاد آل پارٹیزکے طرف سے پاسپورٹ کے نظام فیصلے کے خلاف پاک افغان باڈرپردھرنے اوراحتجاج چالیس روزسے جاری ہے وزیراعظم وفاقی حکومت دھرنے کے شرکاء کے مطالبات حل کریں انہوں نے کہا کہ پاک افغان شاہراہ پر آمدورفت بند ھونے سے دونوں جانب دونوں ممالک کے تاجروں کاروزانہ نقصان ہورہاہے حکومت کی فیصلے کی واپس لینے تک چمن کے تمام اقوام قبائل سیاسی مذیبی قوم پرست جماعتوں لغڑی اتحاددھرنے کااعلان کیاہے اور دھرنے پر حکومت کی سرد مہری نے دھرنے پر مجبور کردیا ہے ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں نکل کر چمن کے عوام کے مطالبات کی حمایت کررہی ہے انہوں نے کہا کہ چمن دھرنے نے ڈیڑھ مہینے میں نہ کوئی شاہراہ بند کیا اور نہ ہڑتال کی اور نہ کسی کی املاک کو نقصان پہنچایا مرکزی جمعیت علمااسلام نظریاتی حکومت پاکستان مقتدرقوتوں سے چمن عوام کے مطالبات کوفی الفورتسلیم کرنیکامطالبہ کرتے ہیں