�کوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) فیصل آباد شہر اور گردونواح میں
ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ‘ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ 170سے زائد وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘
موبائل فونز چھین کر فرار‘ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں
چور لے اُڑے‘ مسلح داکوئوں نے مزاحمت پر
فائرنگ کرکے نوجوان
زخمی کردیا، مسلح ڈاکوئوں لوڈر رکشہ سے 32لاکھ کا کپڑا اور
تھانہ غلام محمد آباد علاقہ میں خاتون سے تین لاکھ روپے کے زیورات‘ نقدی‘ پرس چھین کرفرار، کمشنر آفس کے باہر موٹرسائیکل چوری ہوگئی،
پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے مکمل طور ناکام تفصیلات کے مطابق سمندری کے علاقہ 463 گ ب کی رہائشی آسیہ خانم نے بتایا کہ اسکا جواں سالہ بیٹا احسن ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر لہولہان کر دیا،۔
(جاری ہے)
الائیڈ ہسپتال سے کامران وغیرہ نے اے سی کے پائپ اور دیگر سامان چوری کرتے پکڑے گئے، نامعلوم مسلح ڈاکوئوں جی ٹی ایس چوک کے قریب فاروق کے لوڈر رکشہ سے 32لاکھ کے کپڑے کے تھان اور غلام محمد آباد کے علاقہ
کشمیر روڈ پر شہادت کی اہلیہ سے 3لاکھ کے زیورات‘ نقدی‘ پرس چھین لیے‘ ارشد ٹائون میں جعفر حسین کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان
چور لے گئے کمشنر آفس کے باہر وقاص سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ اقبال سٹیڈیم کے قریب محمد حسنین سے 21سو کے پائونڈ‘ 45ہزار روپے اور فون چھین لیا‘ سیف آباد کے قریب انس گورائیہ سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ محمد انیس سے 50ہزار روپے‘ فون‘ رشیدآباد کے وقاص اقبال سے 36ہزار روپے‘ فون‘
کشمیر روڈ پر محمد نعیم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لی‘ رحمت ٹائون میں مختار کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ مدینہ ٹائون کے علاقہ کینال روڈ پر ڈاکوئوں نے کے
ایف سی کے ڈلیوری بوائے ذیشان سخاوت سے 7ہزار روپے کے برگر وغیرہ‘ 4ہزار روپے اور فون چھین کر فرار ہو گئے‘ چکی چوک کے قریب احسان سے فون‘ عبدالستار سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ رحمان کالونی کے عامر ارشاد کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں لوٹ لئے‘ کلیم
شہید کالونی کے ماجد علی سے 35ہزار روپے‘ فون‘ آفیسر کالونی نمبر2 کے عابد محمود نے بتایا کہ گھریلو ملازمہ عائشہ صفائی کے دوران 5لاکھ کے زیورات لے اُڑے‘ سوساں روڈ پر علی عبدالسلام سے نقدی‘ گلستان کالونی اکبر چوک کے قریب فیضان سے 7ہزار روپے‘ فون‘ اسلامیہ پارک کے ستار اصغر سے 25ہزار روپے‘ فون‘ ہجویری ٹائون میں نعیم اختر سے جھپٹا مار کر فون‘
موٹروے پل کے قریب منیب الرحمن سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ 4 ج ب کے سید محمد رضا سے 30ہزار روپے‘ فون‘ سمال اسٹیٹ کے قریب انصار سے پرس‘ بلال حیدر سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 6 ج ب کے ساجد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 117 ج ب کے وقاص علی سے نقدی‘ فون‘ خیابان کالونی کے شبیر سے نقدی‘ فون‘ لاثانی پل کے قریب مرتضیٰ سے نقدی‘ فون‘ چناب پل والا روڈ پر ذیشان سے نقدی‘ فون‘ ابراہیم ٹائون کے علی حسن سے نقدی‘ فون‘ شاکر آباد کے قریب زریاب چیمہ سے لیپ ٹاپ‘ نقدی‘ 190 رب کے رشید احمد سے موٹرسائیکل‘ نقدی چھین لی‘ 114 ج ب کے ہارون کے گھر کا صفایا کر دیا‘ سرفراز کالونی کے حافظ طیب سے 50ہزار روپے‘ فون‘ حمید پیلس کے قریب طلحہ سے 30ہزار روپے‘ فون‘ گارڈن کالونی کی فرحت بی بی سے پرس چھین لی‘ ناولٹی پل کے قریب فرحان اجمل سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ عاصم ٹائون میں محمد عمر سے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ سامان لوٹ لیا‘ سمن آباد کے فیصل سے 35ہزار روپے‘ فون‘ 273 ج ب کے نوید سے فون‘ 66 ج ب کے دلدار سے پرس‘ 68 ج ب کے راشد سے نقدی‘ فون‘ ملاں پور کے قریب عثمان سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 275 ج ب کے رانا شبیر سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ 241 رب کے شیر زمان سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 67 ج ب کے غلام حیدر سے 4ہزار روپے‘ فون‘ طاہر رحمان سے 6ہزار روپے‘ 70ج ب کے انوارالحق سے 10ہزار روپے‘ فون‘ علی احمد سے 50ہزار روپے‘ فون‘ صفدر سے 23ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ 230 رب چوہلہ کے توقیر حسین سے نقدی‘ فون‘ گلشن رحیم ٹائون کے کامران سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ سمندری روڈ پر حارث سے نقدی‘ فون‘ جھنگ روڈ پر آفتاب احمد سے نقدی‘ فون‘ ستارہ کالونی کے عامر جمیل سے موٹرسائیکل‘ 76 ج ب کے دلاور حسین سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 225 رب احمد دین ویلی کے عرفان سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 253 رب کے میاں جاوید کے ڈیرہ سے مویشی‘ 247 رب کے ناصر سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ سمندری روڈ پر رانا وقاص سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 236 رب کے زاہد محمود سے 36ہزار روپے‘ فون‘ 87 گ ب کے آصف سے 25ہزار روپے‘ فون‘ 259 رب کے اصغر سے 56ہزار روپے‘ فون‘ 263 رب کے عرفان شاہ سے نقدی‘ فون‘ محمد علی پارک کی رابعہ زمان سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا‘ کینال روڈ پر نبیل احمد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ نیا بازار جڑانوالہ کے ذیشان سے 30ہزار روپے‘ فون‘ 94 گ ب کے دانش اقبال سے 4ہزار روپے‘ فون‘ 103 گ ب کے احسان الحق کے ڈیرہ سے مویشی‘ 630 گ ب کے فاروق احمد کا گھر لوٹ لیا‘ 28 گ ب کے شان علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 283 گ ب کے انیس بی بی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی‘ 378 گ ب کے شہباز کے گھر کے باہر سے بکرے‘ 216 رب کے جنید کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری‘ 392 گ ب کے نواز سے 10ہزار روپے‘ فون‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے حسن
ریاض سے 5لاکھ روپے‘ فون‘ 617 گ ب کے آصف علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان
چور لے گئے‘ 394 گ ب کے ابوسفیان سے 18 ہزار روپے‘ فون‘ 549 گ ب کے اسلم سے نقدی‘ فون‘ 543 گ ب کے غلام اللہ کی حویلی سے مویشی
چور لے گئے‘ 507 گ ب کے گلزار علی کی حویلی سے گھوڑی‘ 589 گ ب کے اقبال سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون اور دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں لوٹ کر فرار ہو گئے‘ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘
پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔
علاوہ ازیں رشید پارک سے دلاور علی کی کار‘ سول ہسپتال سے احسان الحق‘ ساجد ذوالفقار‘ الائیڈ ہسپتال سے اکبر‘ باغ
جناح سے عمر اقبال‘ منٹگمری بازار سے عمران‘ کلیم
شہید کالونی کے آصف جاوید‘ کوہستان کارگو کے باہر سے یونس‘
ریلوے کالونی کے ضیاء الرحمن‘ گٹ والا پارک کے ناصر محمود‘ کوہ نور پلازہ سے عثمان‘ ملت چوک کے اسامہ‘ منصورآباد کے عرفان علی‘ 51 ج ب کے الیاس‘
واپڈا سٹی کے فیصل‘ 189 رب کے بلال‘ پہاڑی گرائونڈ سے وسیم‘ 225 رب کے شاہد علی‘ علی ٹائون کے رائے آصف‘ نیشنل کالونی کے اکبر‘ خواجہ ٹریول کے بابر علی‘ واٹر ورکس جڑانوالہ کے مبین علی‘ ٹیلی فون ایکسچینج سے غلام مصطفی‘ سبزی منڈی سے نور احمد‘ جڑانوالہ کے سید حسنات‘ 60 گ ب کے افتخار‘ 229 رب کے علی عمران اور دیگر کی موٹرسائیکلیں‘ رکشہ
چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘
پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔